اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے امریکا کی زیر قیادت خلیجی سمندری اتحاد کے ساتھ کام روک دیا۔ یو اے ای کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس اقدام کی کوئی وجہ بتائے بغیر کہا کہ متحدہ عرب امارات نے دو ماہ قبل 38 ملکی کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں اپنی شرکت واپس لے لی تھی۔ رپورٹس کے مطابق امریکا کی زیر قیادت خلیجی سمندری اتحاد بحری جہازوں کی حفاظت کرتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اماراتی بحری جہازوں کو تحفظ فراہم نہ کرنے پر امارات نے امریکا سے اظہار ناراضگی کیا تھا۔
یو اے ای نے امریکا کی زیر قیادت اتحاد کے ساتھ کام روک دیا
مناظر: 256 | 1 Jun 2023