بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

انڈیا دنیا میں سب سے زیادہ آلودگی پیدا کرنے والا ملک ہے: امریکی صدراتی امیدوار کی انڈیا پر کڑی تنقید

       
مناظر: 925 | 6 Jun 2023  

 

واشنگٹن (نیو زڈیسک ) امریکہ میں صدارتی امیدوار انڈین نژاد نکی ہیلی نے عالمی یومِ ماحولیات پر انڈیا کو دنیا میں سب سے زیادہ آلودگی پیدا کرنے والا ملک قرار دیا ہے جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پیر کو انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ہم سنجیدگی سے ماحول کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں انڈیا اور چین کی مخالفت کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ دونوں ممالک سب سے زیادہ آلودگی پیدا کرتے ہیں۔‘
شلیندر ملک نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین ہوتا جا رہا ہے کہ امریکی کمپنیوں میں انڈین شہریوں کا بطور سی ای او مقرر ہونا اچھی بات ہے، لیکن بطور سیاستدان وہ فضول شخصیت کے مالک ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ان کا دنیا کے بارے میں تصور اور خود کو امیریکیوں سے زیادہ امریکی ثابت کرنا ہمیشہ انہیں حقائق سے ہٹ کر انڈیا کے بارے میں فضول باتیں کرنے پر مجبور کرتا ہے۔‘
ایک اور صارف نے کاربن کا اخراج کرنے والے ممالک کا گراف شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پہلے اپنا آئینہ دیکھیں۔‘
راہل ایم مہسواری نے لکھا کہ ’گرین ہاؤس فی کس اخراج امریکہ میں 17.6 ٹن اور انڈیا میں 2.7 ٹن ہے۔ آپ کو صرف حقیقت کی مخالفت کرنے کی ضرورت ہے۔‘ ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ ’وزارت خارجہ کو سرکاری طور پر اس کی مذمت کرنی چاہیے۔ وہ دن گئے جب ہر کوئی انڈیا کو کچھ بھی کہہ سکتا تھا۔‘

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0