اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی فوج کا ہم سے کیا جوڑ ،انہوں نے تو ایک جہاز تک خود نہیں بنایا ،چین نےبھارت کو اوقات یاد دلا دی

       
مناظر: 236 | 6 Jun 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت چین کیلئے سیکیورٹی خطرہ نہیں کیونکہ وہ اب بھی بیجنگ کی دفاعی پیداوار اور جدیدیت کے برابر نہیں آسکا ہے۔
یہ بات چین کے فوجی عہدیداران نے سنگاپور میں منعقدہ شنگری۔لا ڈائیلاگ میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ چین کے فوجی حکام کا کہنا تھا کہ بھارت اب بھی چینی فوج کی برابری میں بہت دور ہے، بالخصوص دفاعی صنعت میں۔
انہوں نے کہا لیکن چینی فوج اس کے باوجود علاقائی تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور دو طرفہ روابط کو ترجیح دے گی۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کی افواج ہمالیہ کے علاقے میں مشترکہ سرحد پر مختلف تنازعات کا شکار ہیں۔
چینی فوج کی اکیڈمی برائے ملٹری سائنسز کے سینئر کرنل ژاؤ شیاؤژو نے کہا کہ اگلی دہائیوں میں بھی بھارت کا چین کی فوج کے مقابل آنے کا امکان نہیں ہے کیونکہ اس کا صنعتی انفرااسٹرکچر کمزور ہے جبکہ چین نے دفاعی صنعت کو بہت منظم کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ بھارتی فوج کے ہتھیاروں کے نظام کو دیکھیں تو یہ بتائیں کہ بھارت نے خود کون سے ٹینک، طیارے اور جنگی جہاز بنائے ہیں؟
چینی کرنل نے کہا کہ امریکا کی انڈو پیسیفک اسٹریٹجی میں بھارت کبھی بھی امریکا کا وفادار دوست نہیں ہوسکتا کیونکہ اس کی سفارتی پالیسی خودمختار ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0