اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

پیرس میں افواج پاکستان کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ’استحکام پاکستان‘ ریلی کا انعقاد

       
مناظر: 251 | 13 Jun 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ملک و قوم کی سلامتی، افواج پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے فرانس کے شہر پیرس میں ایفل ٹاور کے مقام پر ’استحکام پاکستان‘ ریلی نکالی گئی۔
ریلی کے دوران شرکاء نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم اور پاک افواج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگانے کے علاوہ عسکری اعلیٰ قیادت کے قدآور فوٹوز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی کا انتظام پیرس میں مقیم چوہدری احمد خان آف جلیانی نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں دیار غیر میں بیٹھ کر ملک اور اداروں کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے، افواج پاکستان ہمارے سروں کا تاج ہیں۔ ریلی میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ ہمیں سیاسی سماجی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے اکٹھے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے دماغوں میں سیاسی عمائدین نے پارٹی بازی کو اولین ترجیح دے کر قوم کو دھڑوں میں تقسیم کر رکھا ہے، آج ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنی اور نئی نسل کو پاکستان کی عزت و توقیر کو مقدم رکھنے کا درس دیں۔ ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا کر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کے محافظ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، پوری قوم افواج پاکستان کے دم سے سکون کی نیند سوتے ہیں مگر افسوس کے چند مٹھی بھر ٹولے نے اپنے ہی ملک کے خلاف افواج پاکستان کا منفی چہرہ دکھا کر اوورسیز میں نفرت کے بیج بو دیئے، یہ لوگ پوری قوم کے مجرم ہیں، ہمیں سازشی عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
پیرس میں آباد پاکستانی کمیونٹی نے حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے ریلی میں بھرپور شرکت کی۔
پیرس کے حاجی محمد اصغر خان نے کہا کہ ہمارے لیے پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشخالی مقدم ہے اور ہم افواج پاکستان کے ان ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے وطن عزیز کو دشمن کے شکنجے سے نجات دلائی۔
ریلی میں پیرس کے میاں ساجد گورسی نے کہا کہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہمیں پاکستان کا نام سربلند کرنے کے لیے اپنے کردار سے ثابت کرنا ہوگا کہ ہم ایک غیرت مند قوم ہیں، ہمیں پاکستان اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔
ریلی میں فرانس بھر سے سیاسی، سماجی، مذہبی، حلقوں، ننھے بچوں اور محب وطن افراد نے بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین نے سبز ہلالی جھنڈے، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر افواج پاکستان اور ان شہداء کی تصاویر تھیں جن کی بدولت پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ مقررین نے شہداء پاکستان کی قربانیوں کو پوری قوم کی نجات کا وسیلہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمیں ملک کا قرض چکانے کےلیے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانے کی ضرورت ہے تا کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے۔ ایفل ٹاور کے مقام پر ’استحکام پاکستان‘ کی تاریخی ریلی کے دوران فرانسیسی اور دیگر سیاحوں نے ریلی کے شرکاء کے ساتھ ویڈیوز اور سیلفیاں بنائیں اور وکٹری کے نشان بنا کر داد دی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0