بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کسانوں کےاحتجاج دوران بھارتی حکومت نے ٹوئٹر بند کرنے کی دھمکی دی تھی: جیک ڈورسی کا انکشاف

       
مناظر: 917 | 14 Jun 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے انکشاف کیا ہے بھارتی حکومت نے ٹوئٹر کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں جیک ڈورسی نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنے بنائے گئے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں ٹوئٹر کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ 2021 میں ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے والے جیک ڈورسی نے کہا کہ بھارتی حکومت نے دھمکی دی تھی کہ اگر قوانین کی پاسداری نہ کی گئی تو ٹوئٹر کو بھارت میں بند کردیا جائے گا اور ملازمین کے گھروں پر چھاپے مارے جائیں گے۔ جیک ڈورسی نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے یہ دھمکی 2020 اور 2021 میں بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے دوران دی گئی تھی۔ ٹوئٹر کے سابق سی ای او کا کہنا تھا کہ بھارت نے واضح طور پرکہا تھا کہ ہم بھارت میں ٹوئٹر کو بند کردیں گے، یہ ہمارے لیے بہت بڑی مارکیٹ ہے، ہم آپ کے ملازمین کے گھروں پر چھاپے ماریں گے جب کہ انہوں نے ایسا کیا بھی، یہ بھارت کی جمہوریت ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکومت نے جیک کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دیا ہے۔ بھارت کے جونیئر وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ بھارت میں ٹوئٹر کے کسی ملازم کو جیل بھیجا گیا اور نہ ٹوئٹر کو بھارت میں بند کیا گیا، جیک ڈورسی کے ٹوئٹر کو بھارتی سالمیت قبول کرنے میں مسائل تھے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0