بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بیجنگ میں اپنی نوعیت کے پہلے چین، پاک، ایران انسداد دہشتگردی مذاکرات

       
مناظر: 320 | 15 Jun 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بیجنگ میں چین کی میزبانی میں چین، پاک اور ایران کے وفود پر مشتمل اپنی نوعیت کے پہلے تین ملکی انسداد دہشتگردی مذاکرات منعقد ہوئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مذاکرات کے بعد اسلام آباد میں گفتگو کے دوران پاکستانی وفد نے مذاکرات کی زیادہ تفصیل بتانے سے گریز کیاتاہم انہوں نے بتایا کہ وفود کے درمیان علاقائی سکیورٹی صورتحال اور خطے کو درپیش دہشتگردی کے مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق چین اور پاکستان کے محکمہ خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران شرکاء کی جانب سے ادارہ سازی کے ساتھ انسداد دہشتگردی کے معاملے پر باقائدہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ایرانی سرحد سے دہشتگردوں کا پاکستانی فورسز پر حملہ، 4 اہلکار شہید
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اجلاس کے دوران پاکستان کے صوبے بلوچستان کی صورتحال مرکزی ایجنڈہ کا حصہ رہی کیونکہ چین کی اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے تحت سی پیک کے منصوبے کی کامیابی کا انحصار بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری سے جڑا ہوا ہے۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے باوجود چین اور پاکستان مشترکہ میگا ڈیولپمنٹ منصوبوں کے ذریعے غربت کے شکار صوبے میں معاشی خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0