اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

لندن: یاسین ملک کی حالت زار کے حوالے سے وزیر اعظم کو یادداشت پیش کی گئی

       
مناظر: 329 | 16 Jun 2023  

لندن 16 جون (نیوز ڈیسک )”آل پارٹیز کشمیر پارلیمانی گروپ، لیبر فرینڈز آف یو کے ، کشمیری تنظیموں جموں و کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنمامحمد یاسین ملک کی حالت زار کے بارے میں برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک کوایک یادداشت پیش کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یادداشت میں وزیر اعظم رشی سوناک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی جان بچانے کیلئے کردارادا کریں جنہیں نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی بھارتی حکومت پھانسی دینے پر تلی ہوئی ہے۔ یادداشت میں کہا گیا کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) نے یاسین ملک کو 25 مئی 2022 کو ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزاسنائی ہے اور اب انہیں سزائے موت دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔یادداشت میں کہا گیا کہ بی جے پی حکومت نے این آئی کو خاص طور پر یہ کام سونپا ہے کہ وہ مودی کی جابرانہ کشمیر پالیسی کے خلاف مزاحمت کرنے والی کشمیری قیادت کو خاموش کرانے کیلئے انکے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے ۔
این آئی اے نے دہلی ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ یادداشت میں کہا کہ یاسین ملک کے حوالے سے یہ تازہ پیش رفت مقبوضہ جموں وکشمیر کے علاوہ برطانیہ و دیگر ملکوں میں رہائش پذیر تمام کشمیریوں کے انتہائی باعث تشویش ہے۔ یادداشت میں کہا کہ مودی حکومت آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے کشمیری رہنما کا عدالتی قتل کرانا چاہتی ہے لہذا ہم آپ(برطانوی وزیر اعظم) سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ مداخلت کریں اور بھارتی حکومت کو یاسین ملک کے ساتھ سنگین ناانصافی کرنے سے بار رکھیں۔ یادداشت پرجموں و کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کے دستخط ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0