واشنگٹن(نیوز ڈیسک )امریکہ میں انسانی حقوق کی متعدد تنظیمیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے آئندہ دورہ امریکہ کے موقع پر بھارت میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گی ۔
یہ مظاہرے انڈین امریکن مسلم کونسل پیس ایکشن ویٹرنز فار پیس اورBethesda افریقین سیمیٹری کولیشن کی جانب سے رواں ماہ کی بائیس تاریخ کو وائٹ ہائوس کے قریب اس وقت کئے جائیں گے جب نریندر مودی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے۔یہ تنظیمیں بینرز بھی لہرائیں گی جن پرمودی کی آمد نا منظور اور بھارت کو ہندو بالادستی سے بچائو کے نعرے درج ہوں گے۔
واضح رہے کہ نریندر مودی رواںماہ کی21تاریخ سے امریکہ کا چار روزہ دورہ کریں گے۔