بدھ‬‮   17   ستمبر‬‮   2025
 
 

لندن: پاکستانی طالبہ کا قتل، ملزم ارسلان پر الزام ثابت

       
مناظر: 541 | 22 Jun 2023  

 

لندن (نیوز ڈیسک ) لندن میں پاکستانی طالبہ حنا بشیر کے قتل کا الزام ملزم ارسلان پر ثابت ہوگیا، جمعہ کو سزا سنائی جائے گی۔ 12 رکنی جیوری نے ملزم ارسلان کا غیر ارادی قتل کا موقف مسترد کر دیا، جج رچرڈ مارکس محمد ارسلان کو جمعہ کو سزا سنائیں گے ۔حنا بشیر کا قتل، ملزم نے غیر ارادی طور پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا الفرڈ میں 21 سال کی پاکستانی طالبہ حنا بشیر کو جولائی 2022 میں قتل کیا گیا تھا۔ حنا بشیر کی لاش اپ منسٹر کے علاقے سے ایک سوٹ کیس سے ملی تھی۔ حنا بشیر کے قتل کے الزام میں اس کے 26 سال کے دوست ارسلان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم ارسلان نے سماعت کے آغاز پر اعتراف جرم کرتے ہوئے اسے غیر ارادی قتل کہا تھا۔