پیر‬‮   11   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

انڈیا شیم شیم اور گو بیک مودی کے نعرے ، امریکا میں بھارتی وزیر اعظم کا پر تپاک استقبال

       
مناظر: 302 | 23 Jun 2023  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دورہ امریکا کے دوران مختلف مقامات پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ مودوی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد کانگریس کے مشترکا اجلاس سے خطاب کیا مگر امریکی صدر کی ڈیموکریٹک پارٹی کے6 اراکین نے مودی پر شدید تنقید کرتےہوئے تقریر کا بائیکاٹ کردیا۔ بائیکاٹ کرنے والی مسلم رکن رشیدہ طلیب نے کہاکہ مودی سرکار انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، غیرجمہوری اقدامات، اقلیتوں کو ہدف بنانے اور صحافتی پابندیوں میں ملوث رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملاقات کی تھی، اس ملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا گیا تو کہیں سکھوں نے انڈیا شیم شیم اور گو بیک مودی کے نعرے لگائے۔ مودی جوبائیڈن ملاقات کے دوران مختلف ٹرکوں پر مودی کے خلاف نعرے درج تھے جب کہ ٹرکوں پر اسکرین کے ذریعے مودی مخالف دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ یہی نہیں امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی پریس کانفرنس میں صحافیوں نے مودی سے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےمتعلق سوالات اٹھائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0