بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ماشا اللہ ! 11 ماہ کا بچہ رواں سال کا سب سے کم عمر حاجی قرار

       
مناظر: 476 | 28 Jun 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا اور میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمدبن سعید نے خطبہ حج دیا۔ میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا ہونےکے بعد عازمین نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج سننے کے بعد ظہر و عصر کی نمازیں یکجا کرکے ایک ساتھ ادا کیں۔
اذان مغرب کے بعد عازمین میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں وہ نماز مغرب اور عشاء ملا کرادا کریں گے۔
سعودی ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال حج میں 18 لاکھ 45 ہزار 45 مرد و خواتین عازمین نے شرکت کی، گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال حاجیوں کی تعداد میں 9 لاکھ 26 ہزار کا اضافہ ہوا۔سعودی ادارہ شماریات نے بتایاکہ دنیا بھر سے 16 لاکھ 60 ہزار 915 عازمین سعودی عرب آئے جبکہ مملکت سے ایک لاکھ 84 ہزار 130 افراد نے حج ادا کیا۔ وہیں سعودی اخبار نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ والدین کے ہمراہ آیا ہوا 11 ماہ کا بچہ رواں سال کا سب سے کم عمر حاجی ہے۔ بچے کا تعلق کس ملک سے ہے اس حوالے سے مزید کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0