ویٹی کن سٹی(نیوز ڈیسک )عیسائیوں کے کیتھولک چرچ کے سربراہ اور روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مسلمانوں کے مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے آزادی اظہار کے نام اس اقدام کی اجازت کے اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو ایک انٹرویو کے دوران پوپ فرانسس نے کہا کہ کسی بھی مقدس کتاب کا حترام کیاجانا چاہیے۔پوپ فرانسس نے قران پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار کو دوسروں سے نفرت کے اظہار کے آلہ کار کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے اور ایسے اقدامات کی اجازت کو مسترد اور اس کی مذمت کرنی چاہیے۔