بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ایک ہفتے میں 40 لاکھ سے زائد افراد نے روضہ رسولؐ کی زیارت کا شرف حاصل کیا

       
مناظر: 372 | 6 Jul 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبویؐ کی جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ 7 سے 14 ذی الحج (25 جون سے 2 جولائی) کے دوران چالیس لاکھ سے زائد نمازیوں اور زائرین کی مسجد نبویؐ میں آمد ہوئی۔
ایک ہفتے میں زائرین اور نمازیوں کی کل تعداد 42 لاکھ 52 ہزار رہی۔ مسجد نبویؐ کی جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی، سروس، صحت اور رضاکار حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ زائرین اور نمازی اپنے مذہبی فرائض کو آسانی اور آرام سے ادا کرسکیں۔
مسجد نبویؐ میں نمازیوں اور زائرین کو گرمی سے بچانے کے لئے بڑی بڑی 250 چھتریاں موجود ہیں، ان کی مدد سے مسجد نبویؐ کے صحن میں نمازیوں اور زائرین کو سورج کی تپش سے بچنے میں مدد ملتی ہے، غرض مسجد نبویؐ کی انتظامیہ زائرین اور نمازیوں کو سہولت پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0