جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مسلمانوں کا احتجاج رنگ لایا ، سویڈن کا قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیرقانونی قرار دینے پر غور

       
مناظر: 944 | 7 Jul 2023  

اسٹاک ہوم(نیوز ڈیسک ) سویڈن کی حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیرقانونی قرار دینے پر غور کررہی ہے۔ سویڈن کے وزیر انصاف گونارسٹرومر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لی رہی ہے۔ قرآن پاک سمیت دیگر مقدس کتب کی بے حرمتی کو غیرقانونی قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
سویڈش وزیرانصاف کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں خود سے پوچھنا چاہیے کہ موجودہ صورتحال کے بعد قوانین میں تبدیلی کرنا ضروری ہے یا نہیں۔ حالیہ واقعات سے سویڈن کی داخلی سلامتی کے لیے خطرات میں اضافہ ہوا ہے اور سویڈن کے حملوں کا ترجیحی ہدف بننے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
سویڈن کے پولیس حکام کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث رواں سال قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی متعدد درخواستوں کو رد کردیا گیا تھا تاہم عدالتوں نے پولیس کے فیصلوں کومسترد کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار کے منافی قرار دیتے ہوئے مظاہروں اور قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی اجازت دی۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کی مذموم اور ناپاک جسارت کے بعد دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور ملعون شخص کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0