جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

براعظم افریقہ کے 2 ٹکڑے ہونے کی وارننگ جاری

       
مناظر: 906 | 8 Jul 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سائنسدانوں نے براعظم افریقہ کے 2 ٹکڑے ہونے کی وارننگ جاری کر دی۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے کہا ہے کہ براعظم افریقہ میں لگ بھگ 2کروڑ 20لاکھ سال قبل 2ہزار میل لمبی ایک دراڑ پڑی تھی جو اب ہر سال 1 انچ بڑھتی جا رہی ہے اورکچھ دہائیوں میں براعظم افریقہ ٹوٹ کر 2حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ دراڑ براعظم کے جنوب مشرقی حصے میں پڑی ہے جہاں خشکی کے اندر ایک نیا سمندر نمودار ہو رہا ہے۔ یہ دراڑ افریقی ملک ایتھوپیا کے ساحل سے شروع ہوتی ہے اور صومالیہ، کینیا اور تنزانیہ سے ہوتی ہوئی موزمبیک کے ساحل تک جاتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ دراڑ اگرچہ 2کروڑ 20لاکھ سال قبل پڑی تھی تاہم گزشتہ چند دہائیوں سے اس نے پھیلنا شروع کر دیا ہے۔اس سے قبل کروڑوں سال تک یہ جوں کی توں رہی ہے اور اب یہ ہر سال1 انچ بڑھتی جا رہی ہے۔ تاہم سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ براعظم کو 2ٹکڑوں میں تقسیم ہونے میں مزید کم از کم 50لاکھ سال کا عرصہ لگے گا۔ تب صومالیہ، آدھا ایتھوپیا، کینیا، موزمبیک اور تنزانیہ مل کر ایک نیا براعظم بن جائیں گے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0