جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کویت کا سویڈش زبان میں قرآن پاک کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

       
مناظر: 636 | 11 Jul 2023  

کویت سٹی(نیوز ڈیسک ) کویت سویڈش زبان میں قرآن پاک کے ایک لاکھ نسخے شائع کرے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق کویت نے سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ والے ایک لاکھ نسخوں کی طباعت اور اشاعت کا اعلان کردیا۔ اشاعت کے بعد ان نسخوں کو سویڈن میں تقسیم کیا جائے گا۔ کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح نے متعلقہ اتھارٹی کو قرآن پاک کی طباعت اور اشاعت کا کام سونپ دیا۔ سویڈش زبان میں قرآن پاک شائع کرنے کا فیصلہ اسلامی رواداری و اقدار اور بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ جون کی 28 تاریخ کو عید الاضحیٰ کے پہلے دن سویڈن میں ایک ملعون عراقی شہری نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔ اس گھناؤنے واقعہ کے بعد سے پوری دنیا میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ عراقی حکومت ملعون شخص کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کرچکی ہے اور گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0