اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

کالعدم جماعت الاحرار کا سرغنہ ’مست ملنگ‘ افغانستان میں بن گیا نشانہ تُفَنگ

       
مناظر: 392 | 16 Jul 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کالعدم جماعت الاحرار کا بدنام زمانہ سرغنہ محمد عرف مست ملنگ افغانستان میں ہلاک ہو گیا۔ کالعدم تنظیم کا دہشتگرد سرغنہ محمد عرف مست ملنگ افغانستان کے علاقے پکتیکا میں مارا گیا، اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں کہ محمد عرف مست ملنگ کیسے ہلاک ہوا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اپر کوہستان کے علاقے داسو میں دیامر بھاشا ڈیم کی سائٹ پر کام کرنے والے چینی باشندوں پر دہشتگرد حملےکا ماسٹر مائنڈ طارق بھی افغانستان میں مارا گیا تھا۔14 جولائی 2021 کو اپرکوہستان کے علاقے داسو میں پیش آنے والے واقعے میں دیامر بھاشا ڈیم کی سائٹ پر کام کرنے والے 9 چینی باشندوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ افغان خبر رساں ادارے کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سرغنہ طارق افغانستان کے صوبے کنڑ میں ہلاک ہوا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0