\
بدھ‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

ابوظبی کے حکمران خاندان کے شیخ سعید بن زید النہیان انتقال کر گئے، 3روزہ سوگ کا اعلان

       
مناظر: 959 | 27 Jul 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ابوظبی کے حکمران خاندان کے شیخ سعید بن زید النہیان انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے حکمران خاندان کے شیخ سعید بن زید النہیان 58 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے بھائی تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق شیخ سعید بن زید النہیان کچھ عرصے سے شدید بیمار تھے، شیخ سعید کو جون 2010 میں ابوظبی کے حکمران کا نمائندہ مقرر کیا گیا تھا۔ یو اے ای حکومت نے ان کے انتقال پر 3 دن کے سوگ کا اعلان کر دیا ہے، جب کہ قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔