منگل‬‮   1   جولائی   2025
 
 

تُم ہی بتاؤ!پاکستان اور کیا کرے؟

       
مناظر: 349 | 23 Jun 2025  

ایک بزرگ نہرکنارے چل رہے تھے کہ انہیں کوئی چیز نہر کے پانی میں ڈوبتی دکھائی دی بزرگ نے انسان ہونے کے ناتے نہر میں چھلانگ لگائی اور ڈوبتی چیز کو کنارے لے آئے تو وہ بچھُو تھا بچھو نے پانی سے باہر آتے ہیں بزرگ کے ہاتھ پے کاٹ لیا جس کی وجہ سے وہ ہاتھ سے پھسلا اور پھر نہر میں ڈوبنے لگا۔ بزرگ نے پھر چھلانگ لگائی پھر اُسے پکڑا جب کنارے پہنچے تو بچھو نے پھر کاٹ لیا ہاتھ سے چھوٹا نہر میں ڈوبنے لگا بزرگ نے پھر ڈوبتے بچھو کو بچانے نہرمیں اترنے لگے تو کنارے پے کھڑا ایک شخص بولا بزرگو ڈوبنے دو اسے جب آپ باہر نکالتے ہو وہ آپ کو کاٹ لیتا ہے۔ بزرگ نے کہا! بچھو کی عادت ہے کاٹنا وہ اپنی وصف سے باز نہیں آرہا تو میں کیوں اپنے وصف سے باز آجاؤں میرا کام کے مصیبت میں دوسرے کے کام آنا۔ ڈوبتے کو بچانا۔
ایسا ہی کردار ہمارے ہمسائے ملک کا ہے جو اسلامی ملک کہلواتاہے مگر اسلامی ممالک کواپنا دشمن سمجھتاہے کوئی بھی ایسا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا جس میں مسلم ممالک کا نقصان ہونا ہو۔ اس کا کوفیانہ کردار بچھو کی طرح اس کا وصف ہے اگر وہ اپنے وصف سے باز نہیں آرہا تو ہم بحیثیت مسلم اپنے بھائی بے شک جیسا بھی ہے اس کی مدد کرنے سے کیوں پیچھے ہٹیں۔اسلامی تعلیمات پر عمل پیراہوکر ہی پاکستان نے بہت بڑا دل کر کے اوروہ سارا کچھ بھلا کر ایران پر حملوں پر اسرائیل کی بھرپور مذمت کی۔حالانکہ فلسطین میں اس ایران کا کرادر سبھی جانتے ہیں پاکستان نے اسرائیل کو دھمکیاں دیں۔ پاکستان نے امریکہ کوقائل کرنے کی پوری کوشش کی کہ وہ جنگ میں شریک نہ ہو جنگ بندی کے عوض ٹرمپ نوبل کے لیے منتخب کرنے کا لالچ بھی دیا۔ اب جب امریکہ نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے ایران پرحملہ کر دیا تو امریکہ کے ساتھ اپنے بہتر ہوتے تعلقات کو داؤ پر لگا کر سخت ترین الفاظ میں امریکہ کی مذمت کی۔ اس وقت بھی پاکستان کے فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم دنیا بھر میں ایران کے لیے متحرک ہیں۔
ایران کا کرادرپاکستان ساتھ یہ کہ بی ایل اے جو کہ بھارتی سپورٹ سے ایران میں پاکستان مخالف کیمپ لگائے بیٹھی ہے ایران بی ایل اے سمیت کئی پاکستان مخالف گروہ جو بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنا چاہتے ہیں اُن کی سہولت کاری کرتا ہے انہیں تحفظ دے رہاہے۔ایران پراسرائیلی حملے کے چند دن پہلے بی ایل اے کے ایران میں موجود انڈین ہینڈرلز نے خود ایران کو ہی ڈس لیا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کرکے ایران کے جرنیل اور ایٹمی سائنسدان مروا دئیے تو ایران کی آنکھ کھلی ۔ دوسرے کے گھر میں آگ لگاتے لگاتے اپنے گھر میں شعلے بلند ہوئے تو ان گروہوں کے خلاف بظاہر ایکشن لیا مگروہ بھی اُن کے خلاف جو اسرائیل کے لیے کام کرتے تھے پاکستان مخالف ابھی بھی موجود ہیں۔ ایران بلوچستان میں جو کشت و خون ہوا اس کا براہ راست ذمہ دار ہے۔
کچھ عرصہ پہلے ایک ایرانی وزیر نے ہمارے دوست چین کوکہا کی کہ آپ پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کریں پاکستان غیر محفوظ ملک ہے اور وہ سرمایہ کاری آپ چاہ بہار میں آکر کریں۔
کشمیر بارے پاکستانی قرار دادوں سے ایران لاتعلقی رکھتا ہے بھارت کی خاموش حمایت کرتاہے۔
7 مئی کو جب انڈیا نے پاکستان پر حملہ کیا تو ایران نے انڈیا کی مذمت نہیں کی۔ بلکہ 8 مئی کو انڈیا میں تجارتی معاہدے پر دستخط کیے۔ البتہ یہ پیشکش کی کہ ہم پاکستان اور انڈیا میں صلح کرواتے ہیں۔
بتاؤ ایران کے درد میں بل بلانے والو پاکستان اور کیا کرے؟
کیا ایک مسلم کُش ملک کے لیے اپنے ایمان اور وطن داؤپے لگادے؟

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0