طویل مدتی جنگ کیلئے اسلحے کی پیداواری صلاحیت موجود ہے، ایران بھارتی پیرا ملٹری فورس کے 4 اہلکار حادثاتی دھماکے میں شدید زخمی بلوچستان کے نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلیے فٹبال کپ کا شاندار انعقاد ہانگ کانگ سکسز: دفاعی چیمپئن پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، علی امین گنڈاپور اور اسد قیصر سمیت دیگر کی 27 درخواستوں پر سماعت عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو کپڑے، دوائیاں دیں، باہر جا کر کہا کچھ نہیں دیا، لاہور ہائیکورٹ وزیراعظم کی سعودی عرب کے ریاض اور ابہا ایئرپورٹس پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت نیتن یاہو کی جنگی پالیسیوں سے اندرونی بحران، سی آئی اے نے اسرائیل کو بڑے خطرے سے خبردار کردیا گیا سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب ایران امریکا کشیدگی، روس نے جنگ بندی کے لیے تہران کو ثالثی کی پیشکش کر دی طویل مدتی جنگ کیلئے اسلحے کی پیداواری صلاحیت موجود ہے، ایران بھارتی پیرا ملٹری فورس کے 4 اہلکار حادثاتی دھماکے میں شدید زخمی بلوچستان کے نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلیے فٹبال کپ کا شاندار انعقاد ہانگ کانگ سکسز: دفاعی چیمپئن پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، علی امین گنڈاپور اور اسد قیصر سمیت دیگر کی 27 درخواستوں پر سماعت عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو کپڑے، دوائیاں دیں، باہر جا کر کہا کچھ نہیں دیا، لاہور ہائیکورٹ وزیراعظم کی سعودی عرب کے ریاض اور ابہا ایئرپورٹس پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت نیتن یاہو کی جنگی پالیسیوں سے اندرونی بحران، سی آئی اے نے اسرائیل کو بڑے خطرے سے خبردار کردیا گیا سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب ایران امریکا کشیدگی، روس نے جنگ بندی کے لیے تہران کو ثالثی کی پیشکش کر دی

پیپلزپارٹی کےلامحدود مالی وسائل کےمقابلے میں فنڈر نہ ہونے کے باعث ن لیگ گلگت میں پیچھے رہی، سعد رفیق

Link copied!

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ نظام کے مخالف پی ٹی آئی کے بہت سے ووٹرز نے بھی PTI کو انتخابی میدان میں موجود نہ پا کر مسلم لیگ ن کی بجائے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں لگ بھگ دس نشستیں جیت لینے کے باعث پیپلز پارٹی ایوان میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے، سنگل لارجسٹ پارٹی بن جانے کے باوجود PPP کی جانب سے مصدقہ نتائج نہ ملنے کا بیانیہ حیرت ناک ہے۔

موجودہ نظام کے مخالف پی ٹی آئی کے بہت سے ووٹرز نے بھی PTI کو انتخابی میدان میں موجود نہ پا کر مسلم لیگ ن کی بجائے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا۔

میری ناقص رائے میں PTI کا بطور ایک سیاسی جماعت الیکشن لڑنا انتخابی عمل کو زیادہ معتبر بنا سکتا تھا جس کا اظہار میں نے جنید اکبر صاحب اور اسد قیصر صاحب کو GB نہ جانے دینے پر برملا کر دیا تھا۔

مسلم لیگ ن کی ٹیم نے مختصر عرصے میں بہترین کام کیا لیکن پیپلز پارٹی کے لامحدود مالی وسائل کے مقابلے میں پارٹی فنڈر نہ ہونے کے باعث پیچھے رہ گئے۔

ہمارے سفید پوش امیدواروں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور تقریباً ھر حلقے میں متاثر کُن ووٹ حاصل کیے ، ان انتخابات نے GB میں مسلم لیگ کو ایک بار پھر مستحکم جماعت کے طور پر کھڑا کر دیا ھے۔

مجھے آٹھ روزہ دورے کے دوران کارکنان میں ایک نیا جذبہ اور جنون دیکھنے کو ملا ہے، اسے زندہ رکھنا اور آگے بڑھانا مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی ذمہ داری ہے۔

وسائل کی عدم دستیابی ، تاخیر سے کیے گئے فیصلے اور کمزور تنظیمی ڈھانچہ مسلم لیگی قیادت کیلئے لمحۂِ فکریہ ہے، گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کا پہلا حق PPP کو حاصل ہے۔

اگر پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو میری رائے کے مطابق مسلم لیگ ن کو حکومت سازی میں پیپلز پارٹی سے تعاون کرنا چاہیے اور خود حکومت کا حصہ بننے کی بجائے اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے اور آئینی پوزیشنز حاصل کرنے پر اکتفا کرنا چاہیے۔

گلگت بلتستان نہایت اہم ، حساس ، اسٹرٹیجک ، قدرتی وسائل سے مالا مال مگر محرومیوں کا شکار خطہ ہے، اس کی پائیدار تعمیر و ترقی کیلئے گلگت بلتستان اسمبلی اتفاق رائے اور وفاقی حکومت کی مشاورت سے میثاق ِ گلگت بلتستان تشکیل دے۔

کوئی حکومت GB کو پانچ برس میں نہیں بدل سکتی چنانچہ اگلے بیس برس کا لانگ ٹرم منصوبہ بنانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن ملکر GB کی تعمیر و ترقی کے نئے چارٹر کے خدو خال تشکیل دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *