آپ کے دم سے ہی یہ ہستی ہے آپ کے دم سے ہی یہ مستی ہے
آپ کے دم سے قیمتی دنیا ورنہ یہ کائنات سستی ہے
آپ کے دم سے ہیں بہاریں سبھی رحمت بس آپ سے برستی ہے
آپ کے دم سے ہے زمانہ میرا آپ سے ہی تو یہ گِرہستی ہے
آپ کو دیکھ روح خوش ہو یہ آپ ہنستے ہیں تو یہ ہنستی ہے
مجھ کو جو کچھ ملا، وہ آپ سے ہے آپ سے قائم یہ میری ہستی ہے
شاعر: سجاد الحسن
والد کی محبت زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے