کشمیر میں جو کچھ ہو رہا اس کو ہینڈل پیپلز پارٹی نے کرنا تھا جن کی حکومت ہے لیکن انہوں نے اس لاوے کو پکنے دیا تاکہ الیکشن ملتوی ہو اقتدار ہاتھ میں رہے ملبہ وفاق پہ گرے؟؟
کوئی اتنا منافق کیسے ہو سکتا۔؟ سیاست کے میدان میں وہی کامیاب سیاست دان ہے جو سب سے بڑا منافق ہے۔
آج کی ڈیجیٹل نسل کو تو پتانہیں مگرٹیلیگرام دور کی نسل کو اچھے سے یاد ہوگا اگر یاداشت کھونے کی بیماری نہ ہوئی تو
برسوں قبل مشرقی پاکستان کو بھی مس ہینڈل کیا گیاتھااور ہم سے ہمارا بھائی جداہوگیا۔ اُس سانحہ کےبھی ذمہ دار 2 کردار تھے پیپلزپارٹی کی اقتدار کی ہوس اور بھارت کی سازش۔اب پھر وہی کردار ہیں بس میدان بدل گیا ہے سال بدل گیا ہے۔
پیپلزپارٹی کسی نہ کسی صورت میں حالیہ راولاکوٹ سانحہ کی ذمہ دار ہے پہلے بھی اقتدار کی خاطر ملک دو لخت کیا۔ پاک آرمی کو رسوا کیا ۔اپنے اقتدار کی ہوس میں۔اب بھی اقتدار کو طول دینے کی ہوس ہے۔اور پاک آرمی کی عالمی سطح پر برتری بنے بھاری بھرکم شخصیت کے انہیں ہضم نہیں ہورہی۔
بلیک میلنگ سے اپنی سازشی چھتری کو پھیلایا جارہاہے۔جی۔بی الیکشن میں اب تک کی صورت حال کے مطابق ن کی پوزیشن بہتر ہے معمولی برتری بے شک پی پی پی کو حاصل ہے ۔ کیسے حاصل ہے یہ میڈیا میں آنا شروع ہوگیا ہے سندھ سے پولیس بلاکر۔ کہیں پر نیوز چل رہی ہے ووٹر کی(خدمت) کرکے۔
بجٹ منظوری پر بلیک میل کیا گیا جی بی حکومت بنانے کے لیے۔ اپنے ووٹرز اور کچھ حلقوں کو باور کرانے کے لیے کہ ہم کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
اب 28 ویں ترمیم آنا ہے تو 100 پرسنٹ کلئیر ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن پی پی ہائی جیک کرے گی۔
بحرحال اس وقت پی پی ملک کی واحد جماعت ہے جس کے تعلق ہرایک کے ساتھ ہیں۔
اپنے اقتدار کی خاطر وہ کچھ بھی کرسکتی۔پی ٹی آئی ایک تخریبی گروہ ہے اور پی پی ایک سیاسی تخریبی گروپ۔
بلی آہستہ آہستہ گٹر سے باہر آرہی ہے پی پی نے حالیہ بحران پر فرمان جاری کرتے ہوئےایک طرف احتجاجی تحریک کو کال واپس لینے کا کہا ہے کہ اس کا دشمن فائدہ اٹھا رہے ہیں، تو دوسری طرف پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان 12 متنازع نشستوں پر الیکشن ملتوی کر دیے جائیں اور باقی نشستوں پر الیکشن کروائے جائیں۔ انہیں خطرہ ہے کہ 12 میں سے اکثر نشستیں پنجاب میں ہیں جہاں پی ٹی آئی کے نہ ہونے کی وجہ سے ن لیگ فارم 47 کے ذریعے سیٹیں نکال کر کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ سکتی ہے، الیکشن ملتوی ہونے سے ن لیگ کا یہ راستہ بند ہو جائے گا۔ دوسرا یہ کہ انتشاری نام نہاد کشمیری جوان 12نشستوں کے خلاف ہیں الیکشن ملتوی کرنے کے مطالبے کو اُن کے خیال کے کے مطابق کشمیری عوام یہ سمجھیں گے کہ پیپلز پارٹی ان کے مطالبے کے ساتھ کھڑی ہے، جس سے پیپلز پارٹی کو بڑے پیمانے پر ووٹ ملے گا اور وہ جی بی کے بعدحکومت بنانے کی پوزیشن میں آ جائے گی اور وفاق کو کمزورکرکے گھیرنے کا موقع ملے گا۔