زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی انگلینڈ انڈر 19 نے پاکستان کو 2 رنز سے شکست دے دی سڈنی سوینی کے بولڈ اسپورٹس اشتہار پر کھلاڑیوں کا اعتراض، خواتین کی نمائندگی پر نئی بحث حکومت نے پیٹرول ریلیف کے نام پر عوام کو دھوکا دیا، لیوی بھتے کے خلاف اسلام آباد مارچ ہوگا، حافظ نعیم شدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت امریکی پابندیاں ایران کو اندر سے توڑنے کی سازش ہیں، صدر مسعود پزشکیان مکہ دفاعی اتحاد اسلامی دنیا کے لیے اہم پیغام ہے، ترک صدر اردوان بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری17سال کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد سعودی اتحادی افواج نے بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا سہیل آفریدی پنجاب میں اسٹریٹ موومنٹ جاری رکھیں گے، اسد قیصر زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی انگلینڈ انڈر 19 نے پاکستان کو 2 رنز سے شکست دے دی سڈنی سوینی کے بولڈ اسپورٹس اشتہار پر کھلاڑیوں کا اعتراض، خواتین کی نمائندگی پر نئی بحث حکومت نے پیٹرول ریلیف کے نام پر عوام کو دھوکا دیا، لیوی بھتے کے خلاف اسلام آباد مارچ ہوگا، حافظ نعیم شدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت امریکی پابندیاں ایران کو اندر سے توڑنے کی سازش ہیں، صدر مسعود پزشکیان مکہ دفاعی اتحاد اسلامی دنیا کے لیے اہم پیغام ہے، ترک صدر اردوان بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری17سال کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد سعودی اتحادی افواج نے بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا سہیل آفریدی پنجاب میں اسٹریٹ موومنٹ جاری رکھیں گے، اسد قیصر

فارس اِک پارس !

Link copied!

تحریر: عرفان بٹ

فارس جنوب مشرقی ایشیا کا ایسا خطہ ہے جو پُراسرار ہی نہیں تاریخ کا ایک ناقابل فراموش کردار بھی رہا ہے۔ آج فارس کی پہچان ایران ہے جو مزاحمت کی اپنی تاریخ کے عین مطابق سینہ سپر اور اپنی روایات میں نئے اضافے کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے لیکن میں نے جس فارس کے لئے آج الفاظ کی مالاتیار کرنے کا ارادہ باندھا ہے ، وہ تیروتفنگ کا نہیں بلکہ علم وادب کے میدان کا شاہ سوار ہے۔ اُس کی شاعری دِلوں اور ذہنوں میں لگی آگ پر ٹھنڈی آب شار بن کر برستی ہے تو کہیں اُس کے الفاظ برف جیسے سرد جذبوں کو بھی یوں تَپانے کاکام کرتے ہیں جیسے کوئی لوہار اپنی بھٹی میں ٹھنڈے لوہے کو دَہکا کر سُرخ کردیتا ہے۔ یہ ہمارے پیارے بھائی رحمن فارس ہیں جن کے بارے میں مرتضی برلاس صاحب نے کہا تھا کہ
دوستوں کے حلقے میں ہم وہ کج مقدر ہیں
افسروں میں شاعر ہیں شاعروں میں افسر ہیں
بے مثل مَزاح نِگار مشتاق یوسفی صاحب کی طرح رحمن فارس صاحب بھی زَر کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ایف بی آر کے اعلی افسر ہیں لیکن اُن کی عوامی پزیرائی اُن کے منصب کی وجہ سے نہیں بلکہ اُن کے لہن اور کلام کی وجہ سے ہے۔ اُن سے ’’وجہ دوستی‘‘ شاعری ہے۔ وہ گفتگو کرتے ہیں تو محفل آباد ہوجاتی ہے اور محفل میں ہوں تو ’محفل لوٹ‘ لیتے ہیں۔ اُن کی نرم مزاجی رحمن کی صفت کا پَرتَو محسوس ہوتی ہے تو اُن کا ملنا خوش اخلاقی کی ٹھنڈی ہوا کا جھونکا بن کر ہر نامانوس شخص کو بھی اُن کا گرویدہ بنا لیتا ہے۔
اُن سے ملاقات کی وجہ ہمارے بھائی ارشد ملک بنے جن کے دفتر میں ہر وقت ایک میلہ سا لگا رہتا ہے۔ بہت سے اجنبی چہرے ایک ملاقات میں ہی دوستوں کی انجمن میں شامل ہوجاتے ہیں اور محسوس ہی نہیں ہوتا کہ ملاقات تو ابھی ابھی ہوئی ہے۔ بعض دوست ارشد ملک کے کمرے کو ڈیرے کا نام دیتے ہیں جو خود تحریروتقریر کے شعبے سے وابستہ ہیں لیکن اُن سے ملنے کے لئے آنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے میلاپ کی ایک ہی وجہ ہوتی ہے اور وہ صرف محبت ہوتی ہے، اِس کے سوا کچھ نہیں۔
گزشتہ دنوں راولپنڈی کی معروف اورتاریخی دینی درس گاہ الخلیل قرآن کمپلیکس کے مہتمم اور نامور دینی شخصیت محترم حافظ نسیم خلیل صاحب نے ارشد ملک کی قیادت میں تمام دوستوں کے اعزاز میں محفل منعقد کی جس میں لذت کام ودہن کا اہتمام تو تھا ہی لیکن اس موقع پر رحمن فارس صاحب کے کلام نے محفل کو چار چاند لگا دئیے جبکہ یہ محفل وفاق پاکستان کی وحدت کی بھی علامت بن گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان سے آئے ہوئے آغاغلام ربانی نے صوبہ پنجاب کے لوگوں کی فراخ دلی کا حوالہ دے کر کہا کہ بلوچستان میں پنجاب اور پنجابیوں کے حوالے سے بہت پراپگنڈہ پھیلایا جاتا ہے لیکن ڈرتے دِل کے ساتھ جب میں پنجاب اور اسلام آباد آیا تو پنجابیوں کی کشادہ دِلی نے میری سوچ تبدیل کردی اور معلوم ہوا کہ پنجاب کا کلچر کسی بھی باہر سے آنے والے کو کس طرح خوش آمدید کرتا ہے اور اُن کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ سندھ سے ہمارے دوست اور سینئر صحافی قربان بلوچ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 26 سال سے اسلام آباد میں ہوں اور سچ بات یہ ہے کہ میری زندگی کے کئی مشکل مراحل پر میرے پنجابی دوست ہی میرے کام آئے اور اُن سے جو محبت ملی ، اُسے الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا۔ ایم کیوایم اسلام آباد ریجن کے صدر چوہدری شہزاد آصف جاوید نے بھی آغاغلام ربانی اور قربان بلوچ کی گفتگو سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ایشوز پر اختلاف کو نفرت میں بدلنے کی روایت ختم ہونی چاہیے۔ پاکستان ہم سب کا گھر ہے اور اس میں رہنے والے سب ایک خاندان کی طرح ہیں۔ ہمیں اختلاف کرتے ہوئے قومی وحدت کو ٹھیس پہنچنے نہیں دینا چاہیے۔ تقریب میں وزارت اطلاعات ونشریات کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری ظہور احمد برلاس، وزارت اطلاعات کے سینئر افسر اور ڈائریکٹر جنرل ڈیمپ محمد سلیم، اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت زاہد خان، سینئر افسر فاروق اعوان، سینئر صحافی قمر زمان، فلم اور ڈرامہ سے متعلق ممتاز پروفیشنل علی قاضی، راولپنڈی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت لطیف شاہ سمیت دیگر احباب نے شرکت کی۔ اس موقع پر ارشد ملک نے الخلیل قرآن کمپلیکس کی دینی وملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نسیم خلیل صاحب نے اپنے عظیم والد حافظ خلیل ؒ کے اتحاد بین المسلمین کے مشن کو بڑی ذمہ داری اور محنت سے نبھایا ہے۔ یہ ادارہ قیام پاکستان کے بعد راولپنڈی میں قائم ہوا تھا جہاں سے سینکڑوں حفاظ قرآن کریم کا نور اپنے سینوں میں لے کر آج تبلیغ دین اور ترویج قرآن کریم کا نور پھیلا رہے ہیں۔ اس ادارے کا اصل امیتاز شخصیت میں توازن لانا اور معاشرے میں محبت واتحاد کا فروغ ہے۔
تقریب کے اختتام پر رحمن فارس صاحب نے شاعری کے سفر اور اس دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات سنا کر محفل کشت زعفران بنا دی۔ رحمن فارس کو محبت کا پارس کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ پارس کے بارے میں یہ تصور ہے کہ لوہے کو چھولے تو وہ سونا بن جاتا ہے لیکن فارس کی گفتگو اور شخصیت وہ پارس ہے جو محبت بڑھااتی ہے جس سے بڑی کوئی دولت نہیں ہوسکتی۔ اُن کی علم وادب سے اسی محبت کا اعتراف اب حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ حسن کارکردگی عطا کرکے بھی کیا ہے جس سے اِس تمغے کی شان بڑھ گئی ہے لیکن فارس کے سینے پر اصل تمغہ دوستوں اور انسانوں سے محبت ہے ۔ اپنی اسی فطرت کا اظہار فارس نے یہ شعر سنا کر کیا کہ
عشق ٹوٹا تو استخارا کیا
اور پھر عشق ہی دوبارہ کیا
میں تو محفل سے اٹھنے والا تھا
پھر کسی آنکھ نے اشارہ کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Link copied!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *