کراچی:
وفاقی وزیر مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نوجوانوں کا حق مار رہی ہے، نئے صوبوں کا قیام مسائل کا حل ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر صحت اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی، معاشی استحکام اور سلامتی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامی ڈھانچے میں بڑھتی آبادی اور سہولتوں کی کمی سنگین مسائل پیدا کر رہی ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں کے دوروں کے دوران خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آبادی میں مسلسل اضافے کے باوجود شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہیں، جس کے باعث ملک کی معیشت بھی متاثر ہورہی ہے۔