مریم نواز کی وزارتِ اعلیٰ کے 1000 دن؛ پنجاب میں بے شمار اور مثالی ترقیاتی منصوبے ایران میں گلوکارہ کو بغیرحجاب گانا گانے پر 74 کوڑوں کی سزا برطانوی حکومت سے پنشن لینے والی پاکستان کی آخری خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے تین آئل ٹینکرز میں دھماکے اور شدید آگ لگنے کا دعویٰ ایران سے فوری خطرہ نہیں، حملے کی ضرورت بھی نہیں ہے، اسرائیل کے متوقع وزیراعظم کا اہم بیان بابر اعظم کی آئی ایل ٹی 20 ڈیبیو پر 86 رنز کی دھواں دار بیٹنگ، ٹیم کو فتح دلا دی چیلنجز بڑھ گئے، پاکستان سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے ٹاپ ممالک میں شامل ہے، شزہ فاطمہ 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست وزیراعظم شہباز شریف کی آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سے ملاقات بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپٹ ترین ادارے، ایف بی آرکا دوسرا نمبر، کرپشن خطرات سے متعلق جائزہ رپورٹ مریم نواز کی وزارتِ اعلیٰ کے 1000 دن؛ پنجاب میں بے شمار اور مثالی ترقیاتی منصوبے ایران میں گلوکارہ کو بغیرحجاب گانا گانے پر 74 کوڑوں کی سزا برطانوی حکومت سے پنشن لینے والی پاکستان کی آخری خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے تین آئل ٹینکرز میں دھماکے اور شدید آگ لگنے کا دعویٰ ایران سے فوری خطرہ نہیں، حملے کی ضرورت بھی نہیں ہے، اسرائیل کے متوقع وزیراعظم کا اہم بیان بابر اعظم کی آئی ایل ٹی 20 ڈیبیو پر 86 رنز کی دھواں دار بیٹنگ، ٹیم کو فتح دلا دی چیلنجز بڑھ گئے، پاکستان سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے ٹاپ ممالک میں شامل ہے، شزہ فاطمہ 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست وزیراعظم شہباز شریف کی آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سے ملاقات بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپٹ ترین ادارے، ایف بی آرکا دوسرا نمبر، کرپشن خطرات سے متعلق جائزہ رپورٹ

مریم نواز کی وزارتِ اعلیٰ کے 1000 دن؛ پنجاب میں بے شمار اور مثالی ترقیاتی منصوبے

Link copied!

راولپنڈی:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی وزارت کے 1000 دن میں صوبے میں بے شمار مثالی ترقیاتی منصوبے کامیابی سے فعال ہو چکے ہیں۔

ہونہار طلبہ میں اسکالر شپس اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں، ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ اسکیم پنجاب کے طلبہ کا بنیادی حق ہے۔ میرٹ پر اسکالرشپس دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ طلبہ کی کامیابی والدین کی محنت اور قربانیوں کا ثمر ہے۔ طلبہ کی فیس دینا ماں باپ کے لیے بھی بہت مشکل ہوتا ہے، مجھے معلوم ہے بچوں کے لیے محنت کرنا آسان نہیں ہوتا۔ ہونہار اسکالرشپ کے تحت طلبہ کو تعلیمی سہولت میسر آئے گی۔ اسکالرشپ اسکیم کے تحت ڈیجیٹل سہولت بھی فراہم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ سے طلبہ کو ڈیجیٹل تعلیم میں مدد ملے گی، ہونہار طلبہ ملک کا نام روشن کریں گے، نوجوانوں پر سرمایہ کاری ہی ملک کا مستقبل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لیپ ٹاپ وصول کرنے والے طلبہ اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شکریہ ادا نہیں کرنا، کیونکہ یہ آپ کا حق ہے، جو آپ کو ملنا چاہیے۔ آج جتنے آپ کے ماں باپ خوش ہیں، اس سے تھوڑا سا زیادہ میں خوش ہوں، والدین کو میری طرف سے مبارکباد دیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آج اتنی بڑی تعداد میں بچوں کو دیکھ کر ایمان مضبوط ہو رہا ہے۔ بہت سارے بچے یہاں بیٹھے ہیں جن کی بات سن نہیں سکی، مجھے پتا ہے ہر ایک بچے کی اپنی کہانی ہے۔ آج آپ جو بھی ہیں، والدین کی وجہ سے ہیں، یہ ان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مجھے وزارت اعلیٰ کی کرسی سنبھالے 1000 دن ہو چکے ہیں۔ اس دوران راولپنڈی میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے، 3 سال پہلے کا راولپنڈی اب نظر نہیں آتا، ہر طرف ترقیاتی کام چل رہے ہیں، ہر جگہ ترقی اور بیوٹیفکیشن ہورہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 1000 دن کے اندر یہاں جو کام ہوئے ہیں، وہ اللہ کی مدد اور عوام کی سپورٹ کے بغیر ناممکن تھا۔ پنجاب لیڈ لے رہا ہے، دوسرے صوبے ہمارے منصوبے اپنا رہے ہیں، پنجاب تمام صوبوں میں ٹرینڈ میکر ہے۔ پنجاب واحد صوبہ ہے جو اپنے بچوں کو محنت پر نواز رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے اور جھاڑ پھونک سے چلتا تھا، موکل پنجاب چلا رہے تھے۔ ماضی میں پنجاب کو جادو ٹونے سے چلایا جاتا رہا، پنجاب کو موکلوں کے شر سے نکال کر جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں، پنجاب کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ستھرا پنجاب کے باعث پورا صوبہ نکھرا ہوا نظر آتا ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تمام شہروں کے پاس اپنی ذاتی مشینری موجود ہے، 2 لاکھ ستھرا پنجاب کے افراد ہر شہر، گاؤں، محلے، گلی اور سڑک کو صاف کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آزاد کشمیر میں جب پی ایم ایل نے الیکشن جیتا تو وہاں ستھرا آزاد کشمیر کے نام سے پنجاب کے منصوبے کو نافذ کیا گیا۔ اسی طرح خیبر پختونخوا میں جب حکومت بدلی تو انہوں نے صاف ستھرا خیبر پختونخوا میں صفائی کا منصوبہ شروع کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ اب ہم صرف ستھرا پنجاب پر کام نہیں کررہے، 1000 دن میں یہ کم ہے۔ اب ہم منصوبہ بندی کررہے ہیں کہ ہزاروں ٹن اٹھائے جانے والے کوڑے کرکٹ کو توانائی میں تبدیل کریں گے، اس سے بائیو گیس بنائیں گے، اگلے 1000 دن میں یہ کام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 1100 گرین بسیں پورے پنجاب کی سڑکوں پر دوڑ رہی ہیں، جبکہ پنجاب میں گرین بسوں کے ذریعے لوگوں کو سفری سہولیات مہیا کررہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہر روز پنجاب میں ایک نئی گرین بس شامل ہوئی ہے، جو ہر شخص کے لیے باعزت سواری بن چکی ہے۔ گرین بس خواتین، طلبہ اور بزرگ افراد کے لیے مفت ہے۔ ایران جنگ کے بعد پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوا تو ہم نے الیکٹرک بسوں کا کرایہ نہیں بڑھایا، بلکہ وہی 20 روپے برقرار رکھا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صرف راولپنڈی میں 80 الیکٹرک بسیں آگئی ہیں، اگلے چند ماہ میں 3 ہزار بسیں پنجاب کے ہر شہر اور ہر تحصیل میں ہوں گی، جبکہ اگلے 2 سال میں 5 ہزار بسوں کا ہمارا کم سے کم ہدف ہے۔ آپ جانتے ہیں نواز شریف کی بیٹی جو وعدہ کرتی ہے، اسے پورا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے لیے صرف گرین بسیں نہیں بنائیں بلکہ بس اسٹینڈ اور بس شیلٹرز بھی بنائے ہیں، جہاں لوگوں کو دھوپ، بارش اور سردی سے بچاؤ کا مکمل انتظام ہے۔ گرین بس کے ذریعے لوگوں کو سفری سہولیات مہیا کررہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ انہی 1000 دنوں میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ کامیابی کی بلندی تک پہنچ چکا ہے۔ اس منصوبے کے تحت صوبے میں ڈھائی لاکھ گھر تعمیر ہوچکے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو بہت محنت کرتے تھے لیکن اپنا خرچ پورا نہیں کرسکتے تھے اور کرایے کے گھروں میں رہتے تھے۔ یہ سفر ابھی شروع ہوا ہے، اسے ہم 5 لاکھ گھر تک لے کر جائیں گے۔ اسی طرح 1000 دن میں 50 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنا چکے ہیں، جو صفائی اور عالمی معیار کے مطابق بنائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1000 دن میں کیتھ لیبز اور کارڈیالوجی سینٹرز کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ وہ علاقے اور شہر جہاں لوگوں کو معلوم ہی نہیں تھا کہ کارڈیالوجی کی سہولت کیا ہوتی ہے، وہاں دل کے امراض کی تشخیص اور علاج کی سہولت ہر شخص کے لیے دستیاب ہے۔ یہ علاج ادویات سمیت 100 فیصد مفت ہے، جو کسی بھی تخصیص کے بغیر ہر شخص کے لیے مفت ہے۔ حکومت کا ایک ہی معیار ہے کہ جو سہولیات امیر پیسے دے کر لے سکتا ہے، وہی سہولت غریب کو بغیر پیسوں کے ملنی چاہیے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان ہی 1000 دنوں میں دنیا کا سب سے بڑا کینسر اسپتال لاہور میں بن رہا ہے، جس کا نام نواز شریف کینسر اسپتال ہے۔ یہ صرف لاہور نہیں بلکہ دیگر شہروں میں بھی بنے گا، صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں کینسر کا اسپتال بن کر فعال ہوچکا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 1000 دنوں کے اندر 1000 کلینکس آن ویلز کے ذریعے 4 کروڑ لوگوں کا ان کے گھروں پر علاج اور تشخیص ہوئی ہے۔ 10 لاکھ لوگوں کو جنہیں ہیپاٹائٹس، بلڈ پریشر، دل کا مرض اور کینسر ہے، ان کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹا کر دو ماہ کا اسٹاک گھر پر ڈلیور کیا جارہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ان ہی 1000 دنوں میں ایک بہترین اسٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی اسپتال سرگودھا میں بنا ہے، ایک ساملی مری میں بنا ہے اور ایک ساہیوال میں بنایا گیا ہے۔ میں نے ان تمام کاموں کے لیے پہلے دن سے آرام نہیں کیا اور عوام کی خدمت کے لیے پہلے دن ہی منصوبہ بندی کرلی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جب میں وزیراعلیٰ بنی تو مجھے 15 ہزار بچوں کی فہرست ملی جن کی ہارٹ سرجریز ہونی تھیں، آج 18 ہزار بچوں کی سرجریز ہوچکی ہیں۔ اب پنجاب کے طول و عرض میں کوئی غریب کا بچہ ایسا نہیں جس کے دل کا آپریشن ہونا ہو اور وہ انتظار کی فہرست میں ہو۔

انہوں نے کہا کہ کئی ہزار ٹرانسپلانٹ ہوئے ہیں، جو سب مفت ہوئے ہیں، کینسر کا علاج مفت ہورہا ہے۔ اسی طرح فالج کے لیے 4 لاکھ روپے کا انجکشن پورے صوبے میں مفت لگ رہا ہے، ایمبولینس گھر سے اٹھاتی ہے اور علاج کے بعد گھر چھوڑ کر جاتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہزاروں ہیلتھ انسپکٹرز گھروں کا دروازہ بجا کر ڈیٹا اکٹھا کررہے ہیں تاکہ لوگوں کو صحت کی سہولیات پہنچائی جاسکیں اور وہ امراض و بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Link copied!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *