ایران کی معروف گلوکارہ پراستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا، چار ساتھیوں کو بھی سزا پر عمل درآمد کرتے ہوئے کوڑے مارے گئے۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کےمطابق 29 سالہ گلوکارہ اور ان کے چار مرد ساتھیوں کو پیر کے روز ایرانی شہر قم میں فی کس 74، 74 کوڑے مارے گئے۔ گلوکارہ کے وکیل نے بھی سزا پر عمل درآمد کی تصدیق کردی ہے۔
مقدمے کا آغاز دسمبر 2024 میں اس وقت ہوا جب پراستو احمدی نے یوٹیوب پر ایک آن لائن کنسرٹ نشر کیا،جس میں انہوں نے حجاب کے بغیر گانا گایا تھا اور ان کے ساتھ مرد موسیقار بھی موجود تھے۔رواں سال جون میں قم کی فوجداری عدالت نے گلوکارہ اور ان کے ساتھیوں کو عوامی اخلاق کے خلاف مواد تیار اور نشر کرنے کے الزام میں سزا سنائی تھی، جبکہ ستمبر میں اپیل مسترد ہونے کے بعد فیصلہ برقرار رکھا گیا