ایک پرامپٹ میں 50 کھرب ڈیٹا پوائنٹس سنبھالنے والا نیا اے آئی ماڈل چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے ہائپرسونک ہتھیار تیار کرلیے ایران پر نیا امریکی حملہ رک گیا؟ مارکو روبیو نے اتحادیوں کو بڑا پیغام دے دیا امریکا کا نیا انتہائی طویل فاصلے تک فضا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل منظر عام پر آگیا امریکی اقتصادی جنگ کے سامنے ایران نہیں جھکے گا، صدر پزشکیان کا دوٹوک اعلان عید میلاد النبی ﷺ، محسن نقوی کی قوم و امت مسلمہ کو مبارکباد، اسوۂ حسنہ پر عمل کا پیغام جشن عید میلاد النبی ﷺ پر صدر اور وزیر اعظم کی قوم کو مبارکباد، سیرت رسول ﷺ پر عمل کا عہد جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم کراچی؛ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں 3مرکزی جلوس، ایم اے جناح روڈ عام ٹریفک کے لیے بند اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ایک پرامپٹ میں 50 کھرب ڈیٹا پوائنٹس سنبھالنے والا نیا اے آئی ماڈل چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے ہائپرسونک ہتھیار تیار کرلیے ایران پر نیا امریکی حملہ رک گیا؟ مارکو روبیو نے اتحادیوں کو بڑا پیغام دے دیا امریکا کا نیا انتہائی طویل فاصلے تک فضا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل منظر عام پر آگیا امریکی اقتصادی جنگ کے سامنے ایران نہیں جھکے گا، صدر پزشکیان کا دوٹوک اعلان عید میلاد النبی ﷺ، محسن نقوی کی قوم و امت مسلمہ کو مبارکباد، اسوۂ حسنہ پر عمل کا پیغام جشن عید میلاد النبی ﷺ پر صدر اور وزیر اعظم کی قوم کو مبارکباد، سیرت رسول ﷺ پر عمل کا عہد جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم کراچی؛ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں 3مرکزی جلوس، ایم اے جناح روڈ عام ٹریفک کے لیے بند اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق

ضرورت پڑنے پر ایران میں اپنی فوج بھی اتار سکتے ہیں؛ ٹرمپ کی نئی دھمکی

Link copied!
ضرورت پڑنے پر ایران میں اپنی فوج بھی اتار سکتے ہیں؛ ٹرمپ کی نئی دھمکی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں امریکی برّی فوج کے اہلکاروں کی تعیناتی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ سابق امریکی صدور کی طرح قطعی اعلان نہیں کرتے کہ کسی بھی صورت میں برّی فوج استعمال نہیں کی جائے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ہر حال میں برّی فوج نہیں بھیجی جائے گی لیکن اگر ضرورت ہوئی تو اسے خارج از امکان بھی نہیں سمجھا جا سکتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف سب سے بڑی شدت کے فضائی حملے ابھی نہیں کیے گئے۔ اصل بڑی لہر ابھی آنا باقی ہے جو جلد آئے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی اب تک کی بڑی لہر ہوگی جس میں بڑے پیمانے پر اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔

انھوں نے آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کے بارے میں بتایا کہ حملے کے وقت ایرانی سپریم لیڈر اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ تہران میں ایک اجلاس میں موجود تھے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ان حملوں میں تقریباً 49 اعلیٰ ایرانی رہنما مارے گئے جن میں فوجی اور سکیورٹی قیادت کے افراد بھی شامل تھے۔

ایران پر حملے کے مقاصد کیا تھے؟

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران آپریشن کا مقصد انھیں ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنا، ان کے بیلسٹک میزائل صلاحیتوں کی تباہی اور ایرانی بحریہ کو نیست و نابود کرنا تھا۔

انھوں نے تمام اہداف کے حصول تک ایران پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس جنگ کا مقصد ایران سے دنیا کو لاحق خطرات اور عالمی امن یقینی بنانا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ ملک اپنی سرحدوں سے باہر دہشت گرد افواج کو اسلحہ، فنڈز اور ہدایات فراہم کرنا جاری نہیں رکھ سکتا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ آج ملک ان چار امریکی فوجیوں کے لیے سوگ منا رہا ہے جو ایران کے خلاف کارروائی کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان فوجیوں کی یاد میں ہم اس مشن کو زبردست اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ابتدا میں چار سے پانچ ہفتوں کا تخمینہ لگایا گیا تھا لیکن انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ’اس سے کہیں زیادہ دیر تک جانے کی صلاحیت ہے۔

عرب ممالک کی شمولیت پر حیرت

امریکی صدر نے کہا کہ اس جنگ میں ایک بڑی غیر متوقع پیش رفت یہ رہی کہ ایران نے بعض عرب ممالک کو بھی نشانہ بنایا جس کے بعد وہ ممالک خود جنگ میں زیادہ سرگرم ہوگئے۔

ٹرمپ کے مطابق ابتدا میں ان عرب ممالک کا کردار محدود رہنے کا امکان تھا تاہم حملوں کے بعد وہ خود اس تنازع میں شامل ہونے پر اصرار کر رہے ہیں۔

خامنہ ای کی جگہ کون لے گا؟

ایران میں نئی قیادت کے حوالے سے سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ملک کا اگلا رہنما کون ہوگا۔

البتہ صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ایران کی موجودہ قیادت جوہری مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن اب کافی دیر ہوگی۔ انھیں یہ فیصلہ ایک ہفتے پہلے کرلینا چاہیے تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مقبول خبریں
Link copied!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *