ایک پرامپٹ میں 50 کھرب ڈیٹا پوائنٹس سنبھالنے والا نیا اے آئی ماڈل چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے ہائپرسونک ہتھیار تیار کرلیے ایران پر نیا امریکی حملہ رک گیا؟ مارکو روبیو نے اتحادیوں کو بڑا پیغام دے دیا امریکا کا نیا انتہائی طویل فاصلے تک فضا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل منظر عام پر آگیا امریکی اقتصادی جنگ کے سامنے ایران نہیں جھکے گا، صدر پزشکیان کا دوٹوک اعلان عید میلاد النبی ﷺ، محسن نقوی کی قوم و امت مسلمہ کو مبارکباد، اسوۂ حسنہ پر عمل کا پیغام جشن عید میلاد النبی ﷺ پر صدر اور وزیر اعظم کی قوم کو مبارکباد، سیرت رسول ﷺ پر عمل کا عہد جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم کراچی؛ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں 3مرکزی جلوس، ایم اے جناح روڈ عام ٹریفک کے لیے بند اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ایک پرامپٹ میں 50 کھرب ڈیٹا پوائنٹس سنبھالنے والا نیا اے آئی ماڈل چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے ہائپرسونک ہتھیار تیار کرلیے ایران پر نیا امریکی حملہ رک گیا؟ مارکو روبیو نے اتحادیوں کو بڑا پیغام دے دیا امریکا کا نیا انتہائی طویل فاصلے تک فضا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل منظر عام پر آگیا امریکی اقتصادی جنگ کے سامنے ایران نہیں جھکے گا، صدر پزشکیان کا دوٹوک اعلان عید میلاد النبی ﷺ، محسن نقوی کی قوم و امت مسلمہ کو مبارکباد، اسوۂ حسنہ پر عمل کا پیغام جشن عید میلاد النبی ﷺ پر صدر اور وزیر اعظم کی قوم کو مبارکباد، سیرت رسول ﷺ پر عمل کا عہد جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم کراچی؛ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں 3مرکزی جلوس، ایم اے جناح روڈ عام ٹریفک کے لیے بند اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق

ایران پر مزید تباہ کن حملوں کی تیاری کی جا رہی ہے، امریکی وزیرخارجہ

Link copied!

امریکہ کے وزیرخارجہ مارکو روبیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے خلاف جاری کارروائیوں پر دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں مزید تباہ کن حملے ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی شہری فوری طور پر اپنے قریبی سفارتخانوں سے رابطہ کریں۔

ان کے مطابق تقریباً 1600 امریکی شہریوں نے خطے سے انخلاء کے لیے مدد طلب کی ہے۔

مارکو روبیو نے انکشاف کیا کہ ایک امریکی قونصلیٹ کے احاطے اور پارکنگ ایریا میں ڈرون گرایا گیا، جبکہ امریکی سفارتی دفاتر براہِ راست حملوں کی زد میں ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران خطے میں امریکی سفارتخانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی رجیم کو جوہری طاقت مل گئی تو اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران کو بیلسٹک میزائلوں کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے اور امریکی سینٹ کام ایرانی میزائل صلاحیت کو تباہ کرنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا کی دو طاقتور ترین فضائیہ اس مشترکہ آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں اور امریکہ اپنے مقاصد کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھے گا۔

ان کے مطابق ایرانی جوہری صلاحیت، میزائل پروگرام اور بحریہ امریکی اہداف میں شامل ہیں اور ان میں سے تین بڑے اہداف تقریباً حاصل کیے جا چکے ہیں۔

مارکو روبیو نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے درست وقت کا انتخاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔ ان کے بقول اگر اس وقت اقدام نہ کیا جاتا تو مستقبل میں ایران کو روکنا مشکل ہو سکتا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فضائی حدود کی بندش سے کچھ چیلنجز ضرور درپیش ہیں، تاہم مشترکہ آپریشن اسی لیے کیا گیا تاکہ اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مقبول خبریں