گورنر راج کے بعد خیبر پختونخوا پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک ہو گئی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 1 ملزم واجد زیب ولد نوشیروان قوم محسود سکنہ وزیرستان حال وانڈہ بلوچ کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے 1015 گرام چرس، آئس اور ہتھیار برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ گورنر راج کے بعد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔
دوسری جانب پشاور انتظامیہ نے قاضی آباد میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مضرِ صحت چائے پتی کا گودام سیل کردیا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کی خصوصی ہدایات پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ممنوعہ کیمیکلز اور چائے پتی برآمد کی گئی۔