کولکتہ (نیوز ڈیسک)بھارت میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ہندوئوں پر زور دیا ہے کہ وہ دشمنوں کے خلاف استعمال کرنے کیلئے ہتھیار اپنے ساتھ رکھیں ۔
پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے جوہندو انتہاپسند تنظیم سنگھ پریوار کی بدنام زمانہ شخصیت کی شہرت رکھتی ہیں ، کرناٹک کے علاقے شیوموگا میںہندو جاگرانا ویدیکے کے سائوتھ ریجن کے سالانہ کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے “لو جہاد” کا بھی حوالہ دیاجس سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ مسلمانوں کو دشمن کہہ رہی تھیں۔انہوں نے ہندوئوں سے کہاکہ وہ ہتھیار گھر میں رکھیں، انہیں تیزکریں۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر سبزیوں کو کاٹا جاسکتا ہے تو دشمن کا سر بھی کاٹاجا سکتا ہے۔یاد رہے کہ ہندو توا تنظیم بجرنگ دل کے ایک رکن ہرشا کو گزشتہ سال شیو موگا میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد کئی ہفتوں تک علاقے میں امن و امان کی صورتحال پید ا ہو گئی تھی ۔انہوں نے مزید کہاکہ لو جہاد میں ملوث لوگو ں کو اسی طرح جواب دے کراپنی بیٹیوں کی حفاظت کی جاسکتی ہے ۔پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے جو بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں کہا کہ ہندوئوں کو کم سے کم چاقو اپنے پاس رکھناچاہیے اور دشمنوںکو سبزیوں کی طرح کاٹ دینا چاہیے ۔ اگر کوئی ہمارے گھر میں گھس کر ہم پر حملہ کرتا ہے تو اسے بھرپور جواب دینا ہمارا حق ہے۔
ہندو دشمنوں کا سرکاٹنے کیلئے ہتھیاراپنے ساتھ رکھیں ، بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر
مناظر: 925 | 27 Dec 2022