ہفتہ‬‮   14   دسمبر‬‮   2024
 
 

ایس ایس پی بارہ مولہ کے بیان نے بھارتی فوج کے جھوٹ کی قلعی کھول دی

       
مناظر: 432 | 28 Dec 2022  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ایل او سی کے ساتھ اسلحے اور گولہ بارود کی نام نہاد بڑی دریافت پر فخر کیا مگر ایک سینئر پولیس افسر ایس ایس پی بارہ مولہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس سال سیکٹر میں کوئی بڑی برآمدگی نہیں ہوئی۔یہ بیان بھارتی فوج کے 19 انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ کے ایک دن بعد آیا ہے جس نے ایل او سی (بارہ مولہ ڈسٹرکٹ) کے قریب ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ ایس ایس پی کے بیان نے جی او سی کے دعوے کی تردید کی کیونکہ ماہرین سوال کرتے ہیں کہ اگر وہاں برآمدگی نہیں ہوئی تھی تو پھر بھارتی فوج نے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ کیسے برآمد کیا؟ میڈیا ذرائع کے مطابق، میجر جنرل اجے چاندپوریا کا اسلحے کی بازیابی کا دعویٰ جھوٹ کے ایک ڈھیر کے سوا کچھ نہیں، صرف پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ اسٹنٹ کا حصہ ہے۔ بھارتی فوجی اور ریاستی قیادت کے بیانات میں اختلاف نے بھارتی میڈیا کی ساکھ کے حوالے سے بین الاقوامی حلقوں میں شدید شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔ یہ ایک معروف حقیقت ہے کہ بھارتی فوج اور میڈیا بی جے پی کی فاشسٹ حکومت کے پروپیگنڈے کے آلے کے طور پر کام کرتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0