گروگرام (نیوز ڈیسک )بھارت میںوشوا ہندو پریشدکے رہنمائوں نے مسلمانوں کے کھلے میدان میں نماز ادا کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے حکام کو ایک یادداشت پیش کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کھلے میدان میں نماز ادا کرنے کا رواج فوری طورپر ختم کیا جائے کیونکہ اس سے فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔
وی ایچ پی کے رضاکاروں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی حکام کو کھلے میدان میں نماز کی ادائیگی کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے کیونکہ اس سے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلے میدان میں نماز اداکرنے سے خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں۔چار دن پہلے بجرنگ دل کے اراکین نے گروگرام کے سیکٹر 69کے ایک کھلے میدان میں نماز جمعہ کی ادائیگی میں خلل ڈالا تھا اوروہاں نماز کے لیے جمع ہونے والے لوگوں سے کہا تھا کہ وہ وہاں سے نکل جائیں اور کھلی جگہوں پر نماز ادا نہ کریں۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب گروگرام میں جمعہ کی نماز میں خلل ڈالا گیا ہو۔ اس سے قبل متعدد مواقع پر مختلف ہندو تنظیموں نے اپنا احتجاج درج کراتے ہوئے کھلے میدان میں نماز کی ادائیگی میں خلل ڈالا تھا۔
بھارت : وی ایچ پی کاکھلے میدان میں نماز ادا کرنے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
مناظر: 971 | 28 Dec 2022