اتوار‬‮   10   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر:ہندوتوا بلوائیوں کا کشمیری ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد

       
مناظر: 278 | 29 Dec 2022  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بانہال میں سرینگر جموں ہائی وے پر ہندوتوابلوائیوں نے ایک کشمیری ڈرائیور کو وحشیانہ تشددکانشانہ بنایا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹرک ڈرائیورز ایسوسی ایشن جموں وکشمیر کے صدر ہلال احمد نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈرائیور کی شناخت عاقب احمد ڈار کے نام سے کی گئی ہے جو کہ بیج بہاڑہ کے علاقے تلخون کا رہائشی ہے، ہندو غنڈوں نے بدھ کی شب شاہراہ پر بانہال کے قریب اسے بے رحمی سے تشددکا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عاقب اپنا ٹرک لیکر جموں سے سرینگر کی طرف جارہا تھا،جب ایک کار میں سوار کچھ ہندونوجوانوں کا اس سے معمولی جھگڑاہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچانک ان میں سے چار گاڑی سے نیچے اترے اور انہوں نے عاقب پرتشدد شروع کردیا۔ تھوڑی ہی دوری پرواقع ہندونوجوانوںکے ساتھیوںنے شربی بی رامسو کے قریب دوبارہ ٹرک کو روکا اور عاقب کو گھسیٹتے ہوئے باہر نکالا۔ انہوں نے لاٹھیوں سے ٹرک کی کھڑکیوں کے شیشے توڑنے کے علاوہ اسے بے رحمی سے پیٹا۔بعد ازاںکچھ مقامی ڈرائیور عاقب کو علاج کے لیے بانہال کے ایک ہسپتال لے گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0