اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

کشمیری عوام جموں وکشمیر کی منفرد شناخت ختم کرنے کی درپے قوتوں کے عزائم ناکام بنادیں، فاروق عبداللہ

       
مناظر: 366 | 29 Dec 2022  

سرینگر (نیوز ڈیسک)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کشمیری عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے کی منفرد سیاسی شناخت ختم کرنے کی در پے قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر کے علاقے نوشہرہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اتحاد اور بھائی چارے کے ذریعے ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنادیں گے۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کے مختلف طبقات کے درمیان پائیدار اتحاد و اتفاق کے بغیر ہم کسی بھی محاذ پر کامیابی حاصل نہیں کر سکتے ۔ ہمیں خود کوفرقوں اور گروہوں میں تقسیم کرنے کی بجائے اپنی صفوں میں اتحاد کو مزید فروغ دینا ہو ورنہ غربت، بے روزگاری اور پسماندگی جیسے ہمارے مشترکہ مسائل کی کوئی انتہا نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ گروپوں میں تقسیم ہو کر ہم کچھ حاصل نہیں کر سکتے۔فاروق عبداللہ نے مزید کہاکہ اپنے آئینی اور جمہوری حقوق کی بحالی کیلئے اتحاد و اتفاق ناگزیر ہے ۔
قبل ازیں فارووق عبداللہ چھانہ پورہ میں معروف تاجر غلام رسول میر گھر گئے جن کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا تھا اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0