سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں جمہوریت معطل ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی سمیت لوگوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لئے گئے ہیں، اگر کوئی بات کرتا ہے تو اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے، چاہے وہ صحافی ہو یا عام آدمی۔ سیاستدانوں پربھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یا دیگر کے ذریعے دبائو ڈالا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیلیں بے گناہ کشمیریوں سے بھری ہوئی ہیں۔ بھارت کے تعلیمی اداروں میںزیر تعلیم کشمیری نوجوانوں کوتشددکا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔محبوبہ مفتی نے مزیدکہاکہ بی جے پی نے ملک کا ماحول خراب کر دیا ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں جمہوریت معطل ہے ، محبوبہ مفتی
مناظر: 989 | 29 Dec 2022