ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

ازبکستان کو کھانسی کازہریلا شربت برآمد کرنے والی بھارتی ‘ماریون بائیوٹیک’کا پلانٹ بند کردیاگیا

       
مناظر: 693 | 30 Dec 2022  

نئی دلی ( نیوز ڈیسک )ازبکستان میں بھارت کا تیار کردہ کھانسی کا شربت پینے سے 18بچوں کی ہلاکت کے بعد شربت تیار کرنے والی ماریون بائیوٹیک کا پلانٹ بند کر دیا گیا ہے۔
ریاست اتر پردیش میں واقع ماریون بائیوٹیک کا نوئیڈا پلانٹ جہاں ازبکستان کو بھجوایا جانیوالا کھانسی کا شربت Doc-1 Maxتیار کیاگیا تھا کو 18بچوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد بند کردیاگیا ہے۔ بھارتی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے جمعہ کو ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن کی ایک ٹیم کی طرف سے ماریون بائیوٹیک کے مذکورہ پلانٹ کے معائنہ کے بعد پلانٹ کو بند کردیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پلانٹ سے کھانسی کے شربت کے نمونے جمع کیے گئے ہیں اور انہیں لیبارٹری تجزیے کیلئے ریجنل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری چنڈی گڑھ بھجوایا گیا ہے ۔
ادھر ازبکستان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں مودی حکومت واقعے کی تفصیلی تحقیقات کرنے اورکھانسی کا زہریلا شربت فراہم کرنے والی فارماسوٹیکل کمپنی ماریون بائیوٹیک کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0