ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

بھارتی اداروں کی ناقص کارکردگی ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کے قریب سے بم برآمد

       
مناظر: 920 | 2 Jan 2023  

 

چنڈی گڑھ(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی چندی گڑھ میں واقع رہائش گاہ کے قریب سے ایک بم برآمد ہواہے۔
بم وزیراعلی کے ہیلی پیڈ کے قریب سے ملا ہے۔ چندی گڑھ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے نوڈل آفیسر سنجیو کوہلی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی چندی گڑھ میں واقع رہائش گاہ کے قریب ایک بم برآمد ہو اہے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک ٹیوب ویل آپریٹر نے ہیلی پیڈ اور وزیراعلی پنجاب کی رہائش گاہ کے قریب آم کے باغ میں بم دیکھا۔جس وقت ہیلی پیڈ کے قریب سے بم برآمد ہوا وزیر اعلیٰ گھر پر موجود نہیں تھے۔ ان کی رہائش گاہ جائے وقوعہ سے صرف ایک کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0