ہفتہ‬‮   7   دسمبر‬‮   2024
 
 

مودی سرکار کے کھوکھلے وعدے ، این سی پی نے 2022 کا وائٹ پیپر جاری کر دیا

       
مناظر: 402 | 3 Jan 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک )نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)نے 2022 کے اختتام پر نریندر مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے کھوکھلے وعدوںپر ایک وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔
این سی پی کے چیف ترجمان مہیش تاپسے نے کہا کہ ”اب وقت آگیا ہے کہ قوم بی جے پی حکومت کے وعدوں پر نظرثانی کرے”۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت سمیت بھارتی عوام سے کئے گئے وعدوں میں بری طرح ناکام رہی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے ملک کی جی ڈی پی 2022 کیلئے 10 فیصد کے وعدے کے مقابلے میں 6.5 فیصد پر ہے، کسانوں کی آمدنی پر فرق نہیں پڑا ، اور نہ ہی 100 فیصد آبپاشی کے اہداف حاصل کیے گئے ۔مہیش تاپسے نے بھارتی حکومت سے سوال کیاکہ 2022 میں سب کے لیے مکانات کے وعدے کا کیا ہوگا؟ غذائی قلت کے خاتمے، 247 بجلی، تمام گائوں کی پنچایتوں کے لیے 100 فیصد براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی، سب کے لیے ڈیجیٹل خواندگی اور دیگر دعووں کا کیا بنا؟ ۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت نے بڑے قرض لینے والوں یا گھپلے کرنے والوں کے 10 لاکھ کروڑ روپے کے بینک قرضوں کو معاف کر دیا ہے، لیکن یہ فائدہ غریب کسانوں اور چھوٹے تاجروں تک نہیں پہنچایا گیا، جب کہ غیر ضمانتی قرض کے لیے ایس ایم ای اسکیمیں صرف کاغذوں پر ہی رہ گئی ہیں کیونکہ بینک رقم فراہم کرنے کیلئے انکار کرتے ہیں۔ این سی پی کے ترجمان کے مطابق “صرف 2022 میں، تقریبا 200,000 ہندوستانیوں نے اپنی بھارتی شہریت ترک کرکے دوسرے ممالک کی طرف ہجرت کی ہے۔این سی پی لیڈر نے کہا کہ سال 2022 کو لوگوں کے لیے ایک یاد دہانی کے طور پر کام کرنا چاہیے کہ کس طرح مودی حکومت تمام محاذوں پر کارکردگی دکھانے میں بری طرح ناکام رہی ہے ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0