منگل‬‮   3   دسمبر‬‮   2024
 
 

دہلی : BJP کارکنوں کی مسلم خاتون ساتھ عصمت دری ، قتل بعد نعش میلوں تک گھسیٹتے رہے

       
مناظر: 237 | 3 Jan 2023  

نئی دہلی(نیوز ڈیسک )بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے غنڈوں نے ایک 20سالہ خاتون کو عصمت دری کرکے قتل کردیااور بعد میں اس کی لاش کو کارکے ساتھ باندھ کر کئی کلومیٹر تک گھسیٹتے رہے۔
خاتون کے ساتھ جو ایک ایونٹ منیجر تھی، یہ لرزہ کے واقعہ یکم جنوری کی صبح اس وقت پیش آیا جب وہ کام سے واپس آرہی تھی اوراس کا سکوٹر ایک کار سے ٹکرا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کار کا ڈرائیور جس میں چار دیگر لوگ بھی سوار تھے، خاتون کی لاش کو گھسیٹتے ہوئے میلوں تک چلاتا رہا۔کئی سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں کار کے نیچے لاش دکھائی دے رہی ہے۔اپنے خاندان کی واحد کفیل متاثرہ خاتون کے رشتہ داروں نے کہا کہ قتل سے پہلے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی۔اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ کی رپورٹ کے مطابق خاتون کی والدہ نے سوال اٹھایاکہ لاش برہنہ حالت میں کیوں تھی جبکہ اس کے چچا نے کہاکہ لاش کی حالت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔پیر کو مقامی لوگوں اور متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے سلطان پوری پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کرتے ہوئے معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے اور متاثرہ خاتون کوانصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔خاتون کی لاش کو پیر کو پوسٹ مارٹم کے لیے دہلی کے مولانا آزاد میڈیکل کالج بھیج دیا گیا۔ دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے کہ اس نے شہر میں پوری طرح سیکورٹی انتظامات نہیں کئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کا شہر کی پولیس فورس پر کوئی کنٹرول نہیں ہے کیونکہ وہ براہ راست وفاقی وزارت داخلہ کو رپورٹ کرتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0