سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر کو گوڈسے کی ہندوتواریاست بنانے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
نتھورام گوڈسے ایک ہندو قوم پرست تھا جس نے 30جنوری 1948کو نئی دہلی میںمہاتما گاندھی کو قتل کیا تھا۔ضلع راجوری کے علاقے ڈنگری میں چار افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ تے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں تمام مذاہب کے لوگ رہ رہے ہیں۔ گاندھی نے اس ملک کو سیکولر ملک بنایا تھا لیکن اب موجودہ حکمران پارٹی اسے ایک ہندوتواریاست بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں ہر روز مسلمان مرتے ہیں لیکن جب بھی کسی ہندو کو مارا جاتا ہے تو پورے بھارت میں ایک مسئلہ بنادیا جاتا ہے اور لوگوں میں نفرت پھیلائی جاتی ہے۔
مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرکوگوڈسے کی ہندوتوا ریاست بنا رہی ہے: محبوبہ مفتی
مناظر: 855 | 4 Jan 2023