سری نگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی اےر فورس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل نے خودکشی کر لی۔
52 سالہ ہیڈ کانسٹیبل ملکیت سنگھ نے ضلع کے پرانے ایئر فیلڈ ایریا میں اپنی یونٹ میں سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ضلع اسپتال بڈگام منتقل کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جموں کشمیر میں کئی بھارتی فوجی خود سوزی کر چکے ہیں ۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی خودکشیاں کرنے لگے
مناظر: 835 | 4 Jan 2023