علی گڑھ (نیوز ڈیسک ) بھارت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباءنے ریاست اترا کھنڈ کے شہر ہلدوانی میں ہزاروں مسلمانوںکو انکے گھروں سے بے دخل کرنے کے ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف احتجاج کیاہے۔
طلباءنے ہاتھوں میں پوسٹرلیکر مارچ کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت مسلمانوں کو جس بہیمانہ سلوک کا نشانہ بنا رہی ہے اسے بدلنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تجازات کو ہٹانے کے نام پر مسلمانوں کے چار ہزار سے زائد گھروں کو مسمار کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر انتظامیہ نے مالکان کو گھر خانی کرنے کا نوٹس دیدیا ہے ۔ عارف تیاگی نامی ایک طالب علم نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ یہ احتجاج نہیں بلکہ درج کی آواز ہے، ہلدوانی کے مکین سخت سردی میں سڑ ک پر بیٹھنے پر مجبور ہیں ۔ انہوںنے کہا بھارتی حکومت مسلمانوں کے حوالے سے جس انداز سے کام کررہی ہے اسے بدلنا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ مسلمانوں نے یہ گھر برسوں قبل بنائے تھے اور کسی بھی نچلے طبقے کے فرد کیلئے چھت گرنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ مکمل طورپر مفلس ہوگیا ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت ہماری آواز سنے اور مسلمانوں کے خلاف اپنے فیصلے واپس لے۔
علی گڑھ یونیورسٹی طلباءکا اتراکھنڈ میں مسلمانوں کے گھر مسمار کرنے کیخلاف احتجاج
مناظر: 385 | 5 Jan 2023