ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا ، ہر موت کا رقص جاری ہے ،مشعال ملک

       
مناظر: 603 | 5 Jan 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور بھارت کی جیل میں غیر قانونی طورپر نظر بند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت دینے کے بجائے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کو جیل میں تبدیل کررکھاہے جہاں موت کا رقص جاری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنا حق خودارادیت مانگنے پر کشمیریوںکی آواز کو ہمیشہ کیلئے خاموش کرادیا جاتاہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام تمام تر بھارتی مظالم کا نشانہ بننے کے باوجود پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگارہے ہیں اوراقوام متحدہ کوکشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھانا چاہیے۔مشعال ملک نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کا ایک اورسال گزرچکاہے،دعا ہے 2023کشمیریوں کے لیے بھارتی تسلط سے آزادی کا سال ثابت ہو۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر میں موت کارقص جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0