اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی مرد کی حیوانگی ، بیوی کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کرکے نہر میں بہا دیئے

       
مناظر: 898 | 6 Jan 2023  

 

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کے 2 ٹکڑے کرکے نہرمیں بہا دیئے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ روح فرسا واردات ریاست مغربی بنگال کے شہر سیلی گوڑی میں ہوئی جہاں محمد انصرنامی ملزم نے چاقو کے وار کرکے اپنی 23سالہ اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتارا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی رینوکا خاتون نامی لڑکی کے ساتھ شادی کو 6سال گزر چکے تھے اور ان کا ایک کم سن بیٹا بھی ہے۔ میاں بیوی سیلی گوڑی کی دادا بھائی کالونی میں رہائش پذیر تھے۔کرسمس کے موقع پر جب رینوکا خاتون کے گھر والے اس کے ساتھ رابطہ کرنے میں ناکام ہو گئے تو انہوں نے پولیس سے رجوع کر لیا۔
پولیس نے محمد انصر کو مشکوک گردانتے ہوئے اس سے تفتیش کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ اس نے بتایا کہ وہ رینوکا کو گھمانے کے بہانے موٹرسائیکل پر لے گیا اورنہر کنارے ویران جگہ پر پہنچ کر اس نے رینو کا پر چاقو سے حملہ کر دیا۔اسے مارنے کے بعد اسی چاقو سے اس نے رینوکا کی لاش کے 2 ٹکڑے کیے اور الگ الگ بوریوں میں ڈال کر نہر میں بہا دیئے۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ رینوکا فون پر کسی اجنبی سے باتیں کرتی تھی اور منع کرنے کے باوجود باز نہیں آئی جس پر اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔پولیس رینوکا کی لاش کے ٹکڑے تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم انہیں اس میں ناکامی کا سامنا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0