اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

دورانِ پرواز بزرگ خاتون مسافر پر پیشاب کرنے والے بھارتی شہری کو نوکری سے نکال دیا گیا

       
مناظر: 535 | 6 Jan 2023  

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) ممبئی کے شہری شنکر مشرا جس نے نومبر میں ایئر انڈیا کی پرواز میں ایک بزرگ خاتون پر پیشاب کیا تھا، کو اس کی کمپنی ویلز فارگو نے برطرف کر دیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ 34 سالہ شنکر مشرا کے خلاف الزامات انتہائی پریشان کن ہیں۔ کمپنی نے آج شام ایک بیان میں کہا، ‘ویلز فارگو ملازمین کو پیشہ ورانہ اور ذاتی رویے کے اعلیٰ معیار پر رکھتا ہے اور ہمیں یہ الزامات بہت پریشان کن معلوم ہوتے ہیں۔ اس فرد کو ویلز فارگو سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق شنکر مشرا لاپتہ ہے اور اس کی تلاش کے لیے تلاشی نوٹس یا ایئر پورٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 26 نومبر کو نیویارک سے دہلی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں شنکر مشرا نے مبینہ طور پر اپنی پتلون کی زپ کھول کر بزنس کلاس میں ایک خاتون پر پیشاب کر دیا۔ بعد میں اس نے خاتون سے درخواست کی کہ وہ اسے پولیس میں رپورٹ نہ کرے، یہ کہتے ہوئے کہ اس سے اس کی بیوی اور بچے پر اثر پڑے گا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0