اتوار‬‮   3   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

نیو ایئرنائٹ پرBJP رہنماکے ہاتھوں معصوم لڑکی کا قتل، شاہ رخ خان میدان میں آگئے

       
مناظر: 319 | 7 Jan 2023  

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارت کے شہر نئی دہلی میں سال نو پر خوفناک حادثے میں 20 سالہ لڑکی کے ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا، اطلاعات کے مطابق گاڑی سے ٹکر کے بعد لڑکی 13 کلو میٹر تک کار کے پہیوں میں پھنسی رہی جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سالہ انجلی کی اسکوٹی کو دہلی کے علاقے سلطان پوری میں کار نے ٹکر ماری ،جس کے بعد لڑکی 13 کلو میٹر تک کار کے پہیوں میں پھنسی رہی، کار میں موجود 5 افراد میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما مشری چاند گپتا بھی شامل تھے، جب کہ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں لڑکی کی ایک ٹانگ کار کے پہیے میں پھنس گئی تھی جس کی وجہ سے وہ کار کے نیچے چند کلومیٹر تک پھنسی رہی، واقعے کے بعد کار میں موجود 5 افراد بشمول بی جے پی رہنما کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اب تک اس معاملے میں 7 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اب اس معاملے پر بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان بھی میدان میں آگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی فلاحی تنظیم ’میر فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے 20 سالہ انجلی سنگھ کے اہل خانہ کو مالی معاونت فراہم کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی میر فاؤنڈیشن نے انجلی کے اہل خانہ کو مالی امداد فراہم کی ہے تاہم کتنی امداد دی گئی ہے اس کی تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے۔رپورٹس کے مطابق انجلی اپنے گھر کی واحد کفیل تھی جس کی ایک والدہ اور دیگر بہن بھائی ہیں۔ میر فاؤنڈیشن کا مقصد خاندان کو معاشی طور پر ریلیف فراہم کرنا ہے خاص طور پر انجلی کی والدہ کو جو پہلے ہی صحت کی خرابی کا شکار ہیں۔ خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی میر فاؤنڈیشن خاص طور پر تیزاب حملے کا شکارہونے والی خواتین اور عمومی طور پر دیگر بے آسرا افراد کی امداد میں مصروف عمل ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0