سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کے علاقے مہجور نگر کے رہائشیوں نے قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ پیر کی صبح سرینگر کے علاقے مہجور نگر میں لوگوں نے انتظامیہ کی طرف سے راشن کی فراہمی میں کٹوتی کے خلاف سڑکوں پر نکل کر ٹریفک بلاک کر دی اور قابض انتظامیہ کے خلاف نعرے بلند کئے ۔مظاہرین نے کہاکہ انہیں اپنے خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے چاول سمیت راشن میں کمی کردی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی لوگ پہلے ہی پانی اور بجلی کی قلت، مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں اور قابض حکام نے ان کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے کیونکہ راشن ڈپو ایک صارف کیلئے صرف 4 کلو راشن دے رہا ہے۔
سرینگر:قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے ، عوام کا جینا محال
مناظر: 683 | 9 Jan 2023