ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل مقبوضہ کشمیر میں سخت پابندیاں نافذ

       
مناظر: 719 | 10 Jan 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے 26جنوری کو منائے جانیوالے بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل پورے مقبوضہ علاقے خصوصاجموں خطہ میں نام نہاد سیکورٹی انتظامات کے نام پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کنٹرول لائن کے ساتھ تمام اضلاع میں بھارتی فوج، بارڈر سیکورٹی فورس اور ویلج ڈیفنس گارڈز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ جموں، راجوری، پونچھ، کٹھوعہ، سانبہ اور کشتواڑ میں رات کا گشت بڑھادیا گیا ہے۔ قابض حکام نے ضلع سانبہ میں گزشتہ دو ماہ سے رات کا کرفیو نافذ کررکھا ہے جبکہ جموں اور کٹھوعہ اضلاع میں بھی تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0