بدھ‬‮   11   ستمبر‬‮   2024
 
 

معروف بھارتی اداکارہ زخمی، ماتھے پر ٹانکے لگوانے پڑے

       
مناظر: 213 | 10 Jan 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا زخمی ہوگئیں جس کے بعد انہیں اپنے ماتھے پر ٹانکے لگوانے پڑ گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹانکے لگواتے ہوئے ان کی ساتھی اداکارہ ایشیتا راج نے ویڈیو بھی بنائی اور انسٹاگرام پر شیئر کی۔ نشرت نے بھی اس ویڈیو کو ری شیئر کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نشرت کلینک میں بیڈ پر لیٹی ہوئی ہیں اور ایشیا ویڈیو بناتے ہوئے کہہ رہی ہیں ’ہیلو دوستو! اندازہ کریں میں کہاں ہوں؟‘ اتنے میں نشرت کہتی ہیں ’نو‘ لیکن ایشیتا کیمرہ ان کی طرف کرتی ہیں جس پر نشرت کہتی ہیں ’میں ٹانکے لگوا رہی ہوں۔‘ ایشیتا پھر ڈاکٹر سے کہتی ہیں کہ وہ بھی کچھ کہیں تو ڈاکٹر کہتی ہیں ’نشرت جلد ٹھیک ہوجائیں گی اور نشان بھی نظر نہیں آئے گا لہٰذا انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔‘ ڈاکٹر نے مزید کہا کہ ’یہ کرما ہے کہ ایشیتا بھی اسی کلینک میں اسی وقت آگئیں جب نشرت کو ٹانکے لگنے والے تھے، یہ دونوں بہترین دوست ہیں۔‘ بھارتی میڈیا کے مطابق نشرت بھروچا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین فلماتے ہوئے زخمی ہوئیں۔ ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ان کے ماتھے سے خون بہتا دیکھا جاسکتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0