سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں آج ایک سڑک حادثے میں بھارتی فوج کے ایک افسر سمیت تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ فوج کی ایک گاڑی ضلع کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں گشت کے دوران برف سے ڈھکی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) افسر سمیت تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
کپواڑہ : سٹرک حادثے میں افسر سمیت تین بھارتی فوجی ہلاک
مناظر: 702 | 11 Jan 2023